مقبوضہ بلوچستان میں ریاستی بربریت کا سلسلہ جاری، ضلع واشک کے علاقے شنگر راغے میں ایک دلہن کو پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے زبردستی دوران نکاح اُٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
ضلع واشک سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے حاجی غلام قادر کے بھتیجے زین جان اور اسکے اہلکاروں نے شنگر راغے میں ایک شادی کی تقریب میں دھاوا بول کر دلہن شبانہ ولد عبدالہد کو شادی کے دوران نکاح اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق انکے ساتھ پاکستانی فورسز کی دو گاڑیاں بھی ساتھ تھیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ خواتین کی جبر ی گمشدگیوں،اغوا،زیر حراست تشدد و قتل میں تیزی دیکھنے میں آیا ہے