جھاؤ میں کینسر نے ایک اور شخص کی جان لے لی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں ایک اور شخص کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئی۔

الہی بخش ولد کمیسہ نامی شخص گذشتہ روزکراچی کے ایک سرکاری ہسپتال میں دوران علاج چل بسے۔

بلوچستان میں کینسر وبا کی روک تھام کیلئے کوئی بنیادی نظام نہ ہونے کی وجہ سے اکثر مریض اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

گٹکااور چھالیہ عام ہونے اور سرکاری کی جانب سے کسی قسم کی بندش نہ ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ انہیں کھانے سے کینسر جیسے جان لیوا مرض کا شکار ہوجاتے ہیں۔

یاد رہے کہ ضلع آواران میں رواں مہینے سے کینسر کی وجہ سے یہ دوسرا موت ہے۔

پانچ دن قبل ضلع آواران کے تحصیل مشکے کے ایک کمسن رہائشی خضدار کے ایک نجی اسپیتال میں دوران علاج چل بسے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment