جنوبی افریقہ کی بار میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک

0
158

جنوبی افریقہ کی بستی سویٹو کے ایک بار میں کم از کم 15 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ مسلح افراد اتوار کی صبح سویرے اورلینڈو ایسٹ ٹورن میں داخل ہوئے اور نوجوانوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

اس کے بعد وہ ایک سفید منی بس میں موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے کہا کہ حملے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

بی بی سی کی نومسا ماسیکو کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں نو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مقتولین کی عمریں 19 سے 35 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

گوتینگ صوبے کے پولیس کے سربراہ، لیفٹیننٹ جنرل اِلیاس ماویلا نے بی بی سی کو بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ فائرنگ یہاں بار میں کام کرنے والے بے گناہوں پر ایک بے رحمانہ قاتلانہ حملہ تھا۔

پولیس نے اتوار کو بتایا کہ جنوب مشرقی صوبے کوازولو ناتال میں ایک اور پب میں فائرنگ کے نتیجے میں چار دیگر افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ یہ حملہ آور اکثر گینگ یا شراب سے منسلک ہوتے ہیں۔

لیکن ہلاکتوں کی یہ تعداد غیر معمولی واقعہ ہے اور یہ 21 نوجوانوں کی موت کے فوراً بعد سامنے آئی ہے، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ مشرقی لندن کے شہر کے ایک اور بار میں انھیں گیس یا زہر دے کر مارا گیا ہے۔

یہ واقعہ 26 جون کو پیش آیا تھا جب ملک کے ایسٹ لندن نامی شہر کے ایک نائٹ کلب میں نوجوان مردہ پائے گئے تھے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر کی عمر 18 سے 20 سال کے درمیان تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here