سرفراز بگٹی کے قافلے پر بم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے شمور ڈیرہ بگٹی روڈ پر سینیٹرسرفراز بگٹی کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا تاہم وہ محفوظ رہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز کھیتران کے مطابق سینیٹرسرفراز بگٹی دھماکے میں محفوظ رہے جبکہ ان کے گارڈز خمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جس مقام پر دھماکا ہوا وہ روجھان پور کا علاقہ ہے۔

ڈیرہ بگٹی کی انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔

سینیٹر سرفراز بگٹی عید منانے ڈیرہ بگٹی آرہے تھے۔

ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے لیکن امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ حملہ آزادی پسند بلوچ مسلح قوتوں کی جانب سے ہوا ہوگا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment