نصیر آباد و کوئٹہ میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقوں نصیر آباد اور کوئٹہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں قبائلی رہنما سمیت 2افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔

ضلع نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کی حدود بالان شاخ پٹ فیڈر بیرون میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پرفائرنگ کر کے جاموٹ قومی موومنٹ کے بانی وچیئرمین مرحوم میر گل حسن خان منجھو کے بڑے فرزند اور نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما میر علی حسن خان منجھو کے بڑے بھائی میر طلال خان منجھو کوہلاک کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر سیاسی و سماجی قبائلی رہنماسول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئے۔

دوسری جانب بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے سٹی نالے میں دو گرپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلا ک اوردو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے وسطی علاقے جناح روڈ پر واقعہ سٹی نالے کے اندر منشیات فروشوں کے دو گرپوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔

فائرنگ کے دوران ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

فائرنگ کے دوران دونوں طرف سے جدید اسلحے سے فائرنگ وقفے وقفے سے جاری رہی جس سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment