معافی ازالہ نہیں،انٹیلی جنس اداروں کو جوابدہ ہونا چاہئے، رحیم بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بی این ایم رہنما رحیم بلوچ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین سید کے اس بیان بیان پر ”ریاستی اداروں سے غلطی ہو ہے تو حفیظ بلوچ سے معافی مانگیں“پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ”معافی ازالہ نہیں ہے۔ انٹیلی جنس اہلکار جنہوں نے حفیظ کو زبردستی غائب کیا اور سی ٹی ڈی کے اہلکار جنہوں نے صرف خفیہ ایجنٹوں کے جرم کو چھپانے کے لیے ان کے خلاف من گھڑت مقدمہ درج کیا، انہیں طاقت کے غلط استعمال اور حفیظ اور ان کے اہل خانہ کو بے جا اذیت پہنچانے کے لیے جوابدہ ہونا چاہئے۔“

https://twitter.com/RahimBalochh/status/1543920003216465924

واضع رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین اور قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے رکن مشاہد حسین سید نے ایک اجلاس کے دوران کہا تھا ”ریاستی اداروں سے غلطی بھی ہو سکتی ہے اور اگر ایسا ہے تو ادارے حفیظ بلوچ سے معافی مانگیں۔۔ کہہ دیں کہ غلط شناخت کا معاملہ تھا۔ ہونا بھی یہی چاہیے کہ کسی کو غلط سزا نہ ملے۔ حفیظ کو غلط الزام کے تحت زیرِ حراست رکھا گیا لیکن سزا نہیں دی گئی۔ ایسی صورت میں سادہ حل معافی مانگنا ہے۔“

Share This Article
Leave a Comment