طوفانی بارش و سیلاب سے کوئٹہ میں 6افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں طوفانی بارش و سیلاب کے باعث 6افراد ہلاک جبکہ 13زخمی ہوگئے۔

شہرکا بڑا حصہ بجلی کے بڑے بریک ڈاون کے باعث تاریکی میں ڈوب گیا۔

شہرکی سڑکیں ندی نالوں کامنظر پیش کرتی رہیں سینکڑوں مکانات مہندم ہوگئے۔

بلوچستان کے وزیرداخلہ ضیا لانگو کے مطابق کوئٹہ میں پیر کو ہونے والی مون سون کی بارش کے باعث 6افرادہلاک جبکہ 13زخمی ہوئے ہیں۔

محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کردیا گیاہے جبکہ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر ڈیم میں 2بچیوں کے ڈوبنے کی اطلاع بھی موصول ہوئی تاہم رات گئے تک پی ڈی ایم اے کے غوطہ خور جائے وقوعہ پرنہیں پہنچ سکے۔

دوسری جانب پیر کو ہونے والی بارش کے باعث کوئٹہ شہر کے 33فیڈر ٹرپ کرگئے جس کے باعث شہر کا بڑاحصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ 10گھنٹے کے طویل بریک ڈاون کی وجہ سے شہریوں کو بارش میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔

کیسکو (واپڈا) متاثرہ فیڈروں کو رات گئے تک بحال کرنے میں ناکام رہا۔

ترجمان کیسکو کے مطابق شہرکے 22فیڈرٹرپ جبکہ 11فیڈر حفاظتی طور پر بندکئے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں بارش کے باعث سڑکیں ندی نالوں کامنظرپیش کرتی رہیں۔بارشوں کا پانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث سینکڑوں مکانات مہندم ہوگئے۔

شہر کے نواحی علاقے سریاب،مشرقی بائی پاس،ہزارگنجی، شیخ ماندہ اورملحقہ علاقوں میں کچی آبادیاں ہونے کے باعث جانی و مالی نقصانات ہوئے۔

ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ شہر کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا۔

Share This Article
Leave a Comment