کوئٹہ سے کیچ جانیوالے3 بلوچ طلباپاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی سیکورٹی فورسز و خفیہ ایجنسیز کے ہاتھوں بلوچ طلبا کی جبری گمشدگیوں تیزی آئی ہے۔ مزید تین طلبا لاپتہ کردیئے گئے۔

سنگر کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے ضلع کیچ جانیوالے3 بلوچ طلباکوسیکورٹی فورسز نے مستونگ کے قریب مسافر بس سے اتار کر جبرا! لاپتہ کردیا ہے۔

مذکورہ طلبا عید کی چھٹیاں گزارنے کوئٹہ سے اپنے علاقے کیچ جا رہے تھے۔

عینی شائدینکے مطابق سیکورٹی فورسز نے الروف مسافر کوچ سے تینوں طلبا کو بس سے اتار کر شدید تشدد کے بعد اپنے ساتھ لے گئے۔

لاپتہ کئے گئے طلبا کی شناخت جہانزیب،طلال، رحمت اللہ ولد حاجی رزاق سکنہ کولواہ بازار تربت کے ناموں سے پوگئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment