بلوچ آزادی پسند قوم پرست رہنما اختر ندیم بلوچ نے خواتین وبچوں پر تشد د اور انکی گرفتاری کی مزمت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ
شہریوں کے خلاف جارحیت اور خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانا دشمن کی شکست اور اخلاقی پستگی کا مظہر ہے۔ بلوچ نیشنل موومنٹ کے وائس چیئرمین کی اہلیہ پر تشدد اور ناز بی بی سمیت دوسروں کی گرفتاری کوویڈ 19 کے نام پر نئی فوجی تعیناتی کا شاخسانہ ہے۔ بلوچ جنگجوؤں کو اپنی صلاحیتوں کو دشمن کے بدنما سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے استعمال کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشنز میں آئے روز تیزی دیکھنے میں آ رہا ہے،۔