بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں ایک خوفناک روڈ حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
حادثہ کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر ڈھاڈرمشکاف موڑ پر پیش آیا۔
ٖحادثے میں کار میں سوار 4 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ریسکیوآپریشن کی مدد سے بروقت نعشوں کو کار سے نکال کر ڈھاڈر ہسپتال میں شناخت کے لئے منتقل کروادیا گیا۔
انتظامیہ نے کار کی نمبر پلیٹ والی تصویر شیئر کرکے ورثاکوڈھاڈر پولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔