ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 9 افراد حراست بعد لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی انسانی حقوق کے برخلاف کارروائیاں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدت کے ساتھ جاری ہیں۔

ضلع کیچ کے علاقے بلنگور، دشت جتانی بازار سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر 9 افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد میں رحمت ولد خدا داد، صدام ولد رحمت، چاکر ولد عبدالصمد، عبدالحمید ولد محمد اسحاق، بخشی ولد سید، جمعہ ولد احمد، نیاز ولد ولد شمبے، رحم دل ولد شاہ مراد اور مختار ولد خان محمد شامل ہیں۔
دوران آپریشن فورسز نے گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ خواتین و بچوں کو زدکوب کیا۔

واضح رہے بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ دن بدن گھمبیر صورتحال کی شکل اختیار کرتا جارہاہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment