پنجگور: یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کیخلاف طلبانے شاہراہ بندکردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں وائس چانسلر کی تعیناتی کیخلاف یونیورسٹی آف مکران کے طلبانے کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے مین روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کیں اور احتجاج کیا۔

طلبا نے شدید نعرے بازی کی اور وی سی کی تعیناتی نامنظور کے نعرے لگائے۔

طلبہ اور طالبات نے عبدالمالک ترین کی تعیناتی کیخلاف کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے مین روڈ پر آکر احتجاج کیا جس سے ٹریفک معطل ہوگئی۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ عدالت وی سی کے اسٹے آرڈر پر نظرثانی کرے۔ عبدالمالک ترین کی بطور وی سی تعیناتی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے، ہم اپنے ادارے کو ایک ایسے شخص کے حوالے نہیں کرسکتے، جس کی ساکھ اور شہرت متنازع ہو۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف مکران ہمارے خوابوں کی تعبیر اور والدین کی امید ہے، مختصر وقت میں یونیورسٹی آف مکران نے جو کامیابی کا سفر طے کیا اس کو، رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا۔معززعدالت عبدالمالک ترین کے اسٹے آرڈر پر نظرثانی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ہماری تعلیم اہم ہے مگرہمیں مجبور کیا جارہا ہے کہ روڈوں پر آکر احتجاج کریں۔

Share This Article
Leave a Comment