بلوچ نیشنلسٹ آرمی نے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں شہید ساجد عرف سگار اور شہید ساتھیوں کو وطن کی دفاع میں شہید ہونے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہادتوں سے ہمارے حوصلے ہرگز پَست نہیں ہوسکتے، بلکہ مادر وطن کی دفاع میں شہادتیں ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔
مرید بلوچ نے کہا کہ 19جون 2022 بروز اتوار کو پنجگور کے علاقے پروم انجیر کوہ کے مقام پر ہمارے اور ساتھی تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچار معمول کی گشت پر تھے کہ ان کا سامنا قابض پاکستانی فوج اور ان کے زرخرید ڈیتھ اسکواڈ کارندوں سے ہوا جس سے ایک طویل جھڑپ کا آغاز ہوگیا۔ اس طویل اور خونی جھڑپ میں قابض فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا اور وطن کی دفاع میں سرمچار ساجد بلوچ عرف سگار سمیت ساتھی تنظیم بی ایل ایف کے پانچ ساتھی سرمچاروں کیپٹن ظہورحمل عرف بالی، اکبر عرف حمل، سکینڈ لیفٹیننٹ ساجد محمود عرف سمیر، صابرقادر عرف تاھیر، عطا عرف ناصر نے جام شہادت نوش کی۔
شہید ساجد جان عرف سگار ولد حسین سکنہ چتکان پنجگور گزشتہ دو سالوں سے بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے پلیٹ فارم سے مسلح جد وجہد سے وابستہ تھے۔ وہ ایک بہادر و جفاکش سرمچار تھے اور بلوچستان کی آزادی کیلیے دشمن کے خلاف مسلح سرگرمیوں میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے رہے اور آخری سانس و خون کے آخری قطرے تک دشمن کے خلاف لڑتے رہے۔
بلوچ نیشنلسٹ آرمی ساجدبلوچ عرف سگار اور ساتھی شہید سرمچاروں کو خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتی ہے۔ اس عزم کو دہراتے ہیں کہ قابض کے خلاف آخری گولی اور آخری سرمچار تک ہماری مسلح کاروائیاں مزید تیزی کے ساتھ جاری رہیں گے۔