کورونا وائرس کے خلاف مہم میں وفاق اور بلوچستان حکومت سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ وفاقی حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے وزیراعظم پاکستان نہ خود اس مشکل صورتحال سے عوام کو نکالنا چاہتے ہیں اور نہ صوبائی حکومتوں کو کام کرنے دے رہے ہیں غیرسنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ اپوزیشن کی جماعتیں اس قومی معاملات پر ایک مشترکہ قومی ایجنڈا بنانا چاہتے ہیں لیکن وزیراعظم اور ان کی کیچن کابینہ سیاسی اور قومی عمل کو سبوتاڑ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک جان لیوا وائرس ہے جسکا کوئی علاج اور ویکسین ابھی تک ایجاد نہیں ہوا ہے اس سے بچنے کا واحد طریقہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد سے ممکن ہے عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرکے اس مہلک وباء کے تدارک کے لئے اقدامات کئے جا سکتے ہیں وزیراعظم پاکستان نہ خود اس مشکل صورتحال سے عوام کو نکالنا چاہتے ہیں اور نہ صوبائی حکومتوں کو کام کرنے دے رہے ہیں غیرسنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ اپوزیشن کی جماعتیں اس قومی معاملات پر ایک مشترکہ قومی ایجنڈا بنانا چاہتے ہیں لیکن وزیراعظم اور ان کی کیچن کابینہ سیاسی اور قومی عمل کو سبوتاڑ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا بلوچستان حکومت اور وفاقی حکومت تاحال کورونا وائرس کے خلاف موثر حکمت عملی تشکیل دینے میں مکمل طور پر ناکام ہیں تاحال کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان کوئی خاطر خواہ تیاری نظر نہیں آرہا ہے کوئٹہ کے جن ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کو رکھا گیا ہے ان کی حالت انتہائی ناگفتہ ہے وہاں پر ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، نرسز اور دیگر اسٹاف کی زندگیاں شدید خطرات میں ہیں جبکہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں تیاریاں سوشل میڈیا تک محدود ہیں صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ قرنطینہ سینٹروں اور کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی نگہداشت پر ماموں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، نرسز اور دیگر اسٹاف کو محفوظ ڈریسز اور دیگر آلات مہیا کریں تاکہ ان کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔

Share This Article
Leave a Comment