ہرنائی،کچلاک وکوئٹہ میں سیلاب و ٹریفک حادثے میں 4افراد ہلاک،3 لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں خاتون سمیت 3 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتہ ہوگئے جبکہ کچلاک اورکوئٹہ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 4 افرادہلاک ہوگئے۔

ہرنائی کی سب تحصیل اسپین تنگی کے علاقے میں خاتون سمیت تین افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق اسپین تنگی کے علاقہ کلی دب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اور دو مردوں کو سیلابی ریلہ بہاکر لے گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق مقامی لوگ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش کیلئے موقع پر پہنچ گئے ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں ایک ٹریفک حادثے میں 3افراد ہلاک جبکہ 10 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق کچلاک میں مال بردار ٹرک کا بریک فیل ہوجانے کے بعد حادثہ پیش آیا جس کے باعث 3 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 10 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

دریں اثنا دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ تھانے کے حدود میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے شالکوٹ تھانے کے ایریا میں مزدا گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار شخص حاجی علاؤالدین ہلاک ہوگیا۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment