پاکستانی فوج کا پنجگور میں 6بلوچ آزادی پسندوں کومارنے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فوج نے ایک آپریشن کے دوران 6آزادی پسند بلوچوں کومارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ مسلح افراد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر مکران کے پہاڑی ریجن میں آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن کے دوران مسلح افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل ایف کے 6 افراد مارے گئے۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ مارے جانے والے افراد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے اسلحہ و گولہ بارود، مواصلاتی آلات اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

آئی ایس پی آر حکام کے دعوے کے باوجود ابھی تک مارے جانے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ماضی میں سیکورٹی فورسزکے ایسے متعدد کارروائیوں میں پہلے سے لاپتہ افراد کی مارے جانے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

دوسری جانب آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیم بی ایل ایف کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment