پرویز مشرف کو غداری کیس میں سزا ہو چکی ہے لیکن کوئی سزا نہیں ہو گی،ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے سابق آمرفوجی سربراہ اور صدرپرویز مشرف کے پاکستان واپس آنے اور انہیں سزادینے کے حوالے سے جاری بحث پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ

”جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ دنیا کو پاکستانی عدالتوں پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔ ہزاروں بلوچوں اور پشتونوں کے مجرم اور قاتل پرویز مشرف کو غداری کیس میں سزا ہو چکی ہے لیکن کوئی سزا نہیں ہو گی۔ پاکستان کی deep state میں فوج اصل طاقت ہے۔“

https://twitter.com/iAllahNizar/status/1537073426178969605?t=7L0SaTyoz1yJnvDpUSsqpg&s=08

واضع رہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے ترجمان نے سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے پاکستان آنے کے حوالے سے کہاتھا کہ پاکستانی فوجی قیادت چاہتا ہے کہ وہ پاکستان واپس آجائیں۔

آئی ایس پی آر کے اس بیان کے فوراً بعد پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ”میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔ ان کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔

نوازشریف کے بیان کے بعدسوشل میڈیا پر ن لیگ قیادت اور نواز شریف پر شدید تنقید کی جارہی ہے کہ پرویز مشرف کو معاف کرنے کا اختیار شریف فیملی کے پاس نہیں بلکہ پرویزمشرف ایک غدار ہیں انہوں نے آئین پاکستان کو توڑااور ملک کو نقصان پہنچایا انہیں غداری کیس میں دی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کیا جائے۔

پرویز مشرف ان دنوں دوبئی میں شدید علیل ہیں اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کا علاج ممکن نہیں ہے۔اسی لئے فیملی انہیں آخری وقت میں واپس پاکستان لانا چاہتا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment