بلوچستان میں مختلف حادثات وواقعات میں بچہ سمیت 4افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ،حب اور وڈ ھ میں تین مختلف حادثات وواقعات میں بچہ سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ میں ٹریفک حادثے میں 2افرادہلاک ہوگئے۔

پو لیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علا قے ایئر پورٹ روڈ داوی آٹوز کے قریب ٹریفک حادثے میں ہیبت خان،عید محمد جاں بحق ہو گئے۔

پو لیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

دوسری جانب صنعتی شہر حب میں زہر ی اسٹریٹ کے علاقے میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

نعش او ر زخمی کو حب اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسی ایچ اوحب سٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کی شام کو حب کے علاقے زہری اسٹریٹ میں پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے محمد مگسی نامی ملزم ہلاک جبکہ عطاء محمد زخمی ہو گیا۔

نعش اور زخمی کو جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اسی طرح وڈھ میں ایک بچہ سیلابی پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

ذرائع بتا تے ہیں کہ منگل کو وڈھ کے علاقہ کلی صالح محمد میں بارش کے ٹھرے ہوئے پانی میں کھیلتے ہوئے دس سالہ بچہ ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی،مزیدکاروائی جا ری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment