کوئٹہ میں قابض پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ میڈیا کو جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب کوئٹہ میں ولی تنگی ڈیم کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے زیر استعمال ایک ریسٹ ہاؤس اور دو حفاظتی چیک پوسٹوں پر بیک وقت حملہ کرکے، دشمن کو نقصانات سے دوچار کیا۔

سرمچاروں نے تیس منٹ سے زائد جاری رہنے والے اس حملے میں خودکار ہتھیاروں اور راکٹوں سے دشمن فوج کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

بلوچ سرمچار حملے کے بعد بحفاظت اپنے محفوظ پناہ گاہوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، جس کے بعد حواس باختہ قابض فوج کے ہیلی کاپٹر مذکورہ مقام پر اپنے ہلاک و زخمی اہلکاروں کو اٹھانے کیلئے پہنچے اور گن شپ ہیلی کاپٹروں نے قریب واقع شہری آبادیوں پر اندھادھند بمباری کرکے عام شہریوں کو نقصان پہنچایا۔

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 10 جون بروز جمعہ کو ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں زردآلو کے مقام پر قابض فوج کے ایک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

دریں اثناء اسی روز مستونگ میں میجر چوک کے قریب بی ایل اے کے سرمچاروں نے دشمن فوج کے ایک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا، جسکے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی نقصان حاصل ہوا۔ تاہم شکست خوردہ دشمن نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے اپنے نقصانات کو چھپانے کی کوشش کی۔

بلوچ لبریشن آرمی بلوچستان سے دشمن فوج کے مکمل انخلاء تک اپنے حملے شدت کے ساتھ جاری رکھے گی۔

Share This Article
Leave a Comment