بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بل نگور میں پاکستانی فورسز نے ایک لاپتہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش اہلخانہ کے حوالے کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان محمد امین کو پاکستانی سیکورٹی فورسز نے 7 جون 2022ء کو ضلع کیچ کی سب تحصیل بل نگور کے گاؤں سِبدان سے رات گئے سیکورٹی فورسز نے 3 دیگرنوجوانوں کے ساتھ جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ لاپتہ کئے گئے تینوں نوجوانوں میں سے محمد امین ولد احمد ساکن دشت پِٹّوک کی تشدد زدہ لاش سیکورٹی فورسزنے اہل خانہ کے حوالے کی ہے جبکہ ان کے ساتھہ لاپتہ کئے گئے دیگر دو نوجوان تاحال فورسز کے زندانوں میں ہیں۔
واضع رہے یہ اپنی نوعت کا پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی متعدد لاپتہ افراد کی تشدد زدہ لاشیں فورسز نے ویرانوں میں پھینکیں، ہسپتالوں میں چھوڑ دیئے اور لواحقین کے حوالے کیں۔
دوسری جانب ضلع پنجگور کے علاقے گرمکان میں کھجوروں کے باغات میں درخت سے لٹکی ہوئی ایک لاش ملی ہے جس کی شناخت عابد ولد محمد انور سے ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ واقعہ مبینہ طور پر خودکشی کا لگتا ہے۔
لاش سول اہسپتال منتقل کی گئی۔
اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔