کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 6افراد جبری طورپرلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے 6 افراد کو حراست میں لینے کے بعدجبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے افراد کو مختلف اوقات میں کوئٹہ کے علاقے موسی کالونی سے حراست میں لیا گیا۔ جنکی شناخت شہزاد ولد خدابخش سکنہ قلات، عتیق الرحمان ولد بیبرس خان ساسولی سکنہ لجے، احمد ولد بادر خان پندرانی سکنہ نال، ڈاکٹر مختیار احمد ولد عبدالحی باجوہی سکنہ خضدار، طاہر ولد عبدالسلام سکنہ نیمرغ اور علی حسن ولد سردار انور ساسولی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں شہزاد، عتیق الرحمان اور احمد کو فورسز نے چار جون کو جبکہ ڈاکٹر مختیار احمد، طاہر اور علی حسن کو گیارہ جون کو کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی سے حراست میں لیا گیا ہے جو تاحال لاپتہ ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment