بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انتظامیہ نے تبلیغی جماعت کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر مستونگ کے ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی تبلیغی جماعت مسجد کے اندر یا اس کے باہر اجتماع منعقد نہیں کرے گی۔
حکم نامے کے مطابق اگر کوئی تبلیغی جماعت کسی مسجد میں موجود ہے تو وہ تاحکم ثانی اسی مسجد کے اندر رہے گی اور کوئی مجمع یا نقل و حرکت نہیں کرے گی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
