بلوچستان میں 6 نئے کیسز کے اضافے کے ساتھ کورونا کی مجموعی پازیٹو کیسز کی تعداد 164 ہوگئی ہے۔
میڈیا کوارڈینیٹر برائے میڈیا صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹریٹ کورونا وائرس سیل کے مطابق بلوچستان میں مجموعی طور پر 2203 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔
میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق 1910افراد کے ٹیسٹ کے نتائج نیگیٹو آئے۔ ابھی تک 39افراد کے ٹیسٹ کے نتائج کا آنا باقی ہے۔
میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق بلوچستان کے 33اضلاع میں سے 3 سے اب تک کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا سے متاثر ہونے والوں میں 6 ڈاکٹرز اور 7سیکورٹی گارڈز بھی شامل ہیں۔
میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق 6 ڈاکٹروں اور 7سیکورٹی گارڈز سمیت 30 افراد نے کہیں سفر نہیں کیا۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کورونا مقامی سطح پر بھی پھیل رہا ہے۔
بلوچستان میں کورونا سے اب تک ایک مریض کی ہلاکت ہوئی جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 17ہے۔