ایران کو ڈرونز کے حصول سے روکنے کیلئے امریکا میں قانون منظور

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

جمعرات کوامریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے ایرانی بمبار ڈرونز کو روکنے کے لیے ایک بل کی منظوری دی۔ کمیٹی کے اجلاس کے دوران متعدد مقررین نے ایران اور اس کے پراکسیوں کے کردار پر خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹراورسینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب مینینڈیز نے کہا کہ کمیٹی نے ایرانی ڈرونز کو روکنے کے لیے بل نمبر 6089 کی منظوری دے دی ہے، جس میں ایک ترمیم کی گئی ہے جو تہران اور اس کے ساتھ منسلک کسی بھی دہشت گرد گروہ یا ملیشیا کو ڈرون حاصل کرنے سے روکتی ہے۔

امریکی سینیٹ میں خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے ایک بیان میں مزید کہا کہ امریکا ڈرون پروگرام کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر رہا ہے۔ نیا بل لانے کا مقصد ایران اوراس کی وفادار ملیشیاؤں کو حملہ آور ڈرونز حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مسودہ قانون کا مقصد خطے میں عدم استحکام کے لیے ایران کو جوابدہ ٹھہرانا ہے۔

ڈیموکریٹک سینیٹر باب مینینڈیز نے نشاندہی کی کہ ایران حوثی ملیشیا کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے والے ڈرون فراہم کر رہا ہے۔ ایران کے ڈرونز سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی سلامتی کو خطرہ ہے۔

ایران حوثی ملیشیا کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے پچھلے سال عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی پر ہونے والے ڈرون حملے کی سرپرستی کی تھی۔

Share This Article
Leave a Comment