بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں کوئٹہ، ژوب قومی شاہراہ پر ایک ٹریفک حادثے میں 22افراد ہلاک ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق وین میں اب بھی افراد بری طرح سے پھنسے ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد ازاں حادثے کا شکار مزید 12 افرادکے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد اموات کی تعداد 22ہو گئی ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ڈی سی قلعہ سیف اللہ کے مطابق مشکل گزار پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
واضع رہے کہ بلوچستان میں ٹریفک حادثات روز کا معمول ہیں جس کی وجہ سے ہفتے میں درجنوں افراد اپنی قیمتیں جانیں گنوا دیتی ہیں۔اور اس سلسلے میں ٹرانسپورٹرز اور حکومت کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آتی۔