زہری میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

0
409

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے زہری کے علاقے کند کاشی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے پر آج شام ساڑھے چھ بجے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے میر ارشاد جتک کو نشانہ بنایا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ مذکورہ ریاستی ایجنٹ بلوچ فرندوں کی جبری گمشدگی،اغوا برائے تاون کے ساتھ دیگر سماجی برائیوں میں ایک سرگرم کارندہ تھا۔مذکورہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا کارندہ ایم آئی کے لیے کام کرتا تھا وہ بے گناہ و عام افراد کو پیسے وصول کر کے انکو سرمچار ظاہر کر کے سرنڈر کروانے کے ساتھ کئی بلوچ فرزندوں کی ریاستی فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی اور شہادت میں ملوث تھا۔

زہری و اس سے منسلک علاقوں میں فوجی آپریشنوں،لوگوں کے گھروں میں لوٹ مار میں بھی یہ گرؤہ سرگرم تھا،مذکورہ ریاستی ایجنٹ کے تمام کالے کرتوت اور بلوچ قومی جہد کے خلاف اسکے تمام ثبوت تنظیم کے پاس موجود ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فورسز کا ساتھ دینے والے کسی صورت بھی نہیں بخشے جائیں گے اور ان قومی غداروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here