کوئٹہ و پنجگور میں فائرنگ و روڈ حادثے سے 2افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فائرنگ اور پنجگور میں روڈ حادثے سے 2افرادہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ کے سریاب لنک روڈ بادینی اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک شناخت جلال الدین ولد حاجی ابراہیم قوم رودینی سکنہ کیچی بیگ سریاب روڈ کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعہ کے بعدلاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پنجگورمیں روڈ حادثے سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پنجگور کے علاقے گوارگو شر چڑھائی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ہلاک شخص کی شناخت اشرف کے نام سے ہوگئی ہے۔

لیویز فورس نے ہلاک اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا۔

Share This Article
Leave a Comment