پنجگور میں پاکستانی فوج پر حملے میں 6 اہلکار ہلاک کئے،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے پروم میں 6 فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پروم میں ایک فوجی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے آج جمعہ کی صبح نو بجے ضلع پنجگور کے علاقے پروم،کیل کور میں ایک فوجی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوئی اور اس میں سوار 6 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض دشمن فورسز کو سرمچاروں نے نفسیاتی شکست سے دوچار کر دیا ہے،کامیاب حملے کے بعد حسب معمول پاکستانی فوج نے عام آبادیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

ترجمان نے کہا کہ دشمن فورسز پر سرمچاروں کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment