پنجگور میں پاکستانی سیکورٹی فورسز پر حملہ،5 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں 5 اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پاروم میں آئی ای ڈی دھماکے میں 5 سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں لانس نائیک امین انجم، ثقلین، افزین عباس، راؤعمر، امین جبکہ زخمیوں میں لانس نائیک شہناز اقبال، ایل این سعید انور اور محمد اعجاز شامل ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ رات تربت اور ڈیرہ مراد جمالی میں فورسز و خفیہ اداروں پر بھی بم حملے ہوئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment