منگچر میں بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج، قومی شاہراہ بند

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے منگچرمیں بجلی کی طویل اور اضافی فورسڈ لوڈ شیڈنگ کیخلاف منگچر کے شہریوں اورزمینداروں نے احتجاجاً قومی شاہراہ پر روکاوٹیں ڈال کر شاہراہ کو بلاک کردیا۔

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف منگچر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی گئی۔

قلات اورمنگچرمیں بجلی طویل لوڈشیڈنگ اور اضافی فورسڈ لوشیڈنگ سے تنگ آکرزمینداروں اور تاجروں نے کیسکو کے خلاف شدید احتجاج کیا اور کیسکو کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہناتھا کہ کیسکو کی جانب سے قلات اور منگچرکے شہری علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹے لو ڈ شیڈنگ کی جارہی تھی اب گزشتہ چند روز سے فورسڈ لوڈشیڈنگ کے نام پر اس میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے جس سے زمینداروں کو کرڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment