بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے سراوان میں سیکورٹی فورسز کے ایک چھاپے کے دوران قتل ہونے والے نوجوان خلیل نظر کے لواحقین اور اہلیان سراوان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ خلیل نظر بے گناہ تھا حکومت اس کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ہمیں انصاف فراہم کرے۔
دریں اثنا ضلع خضدار کے سب تحصیل باغبانہ میں مسلح افراد نے تیز دھار آلہ سے حملہ کرکے ایک لیویز کانسٹیبل کو ہلاک کردیا۔
جس کی شناخت عنایت اللہ کرد کے نام سے ہوگئی ہے جو ڈیوٹی پر جارہے تھے۔
لیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد کے تیز دھار آلے کے حملے سے لیویز اہلکار شدید زخمی ہوا جنہیں فوری طور پرہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔