تمپ میں پولنگ اسٹیشن کی سیکورٹی و عملہ کو نشانہ بنایا، بی ایل ایف

0
272

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے تمپ کلاہو میں بلدیاتی پولنگ اسٹیشن کے سیکورٹی اورعملے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ گذشتہ شب ضلع کیچ کے تمپ کے علاقے کلاہو میں بلدیاتی پولنگ اسٹیشن کے سیکورٹی کیلئے تعینات پولیس اوراس کے عملے پر سرمچاروں نے چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں کسی قسم کی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور ایک تنبہیہ کے طور پر کیا گیاتاکہ بلوچ عوام پاکستان کی ریاستی حکمرانی کی شریک کار بن کر اس کی قبضہ کو دوام دینے سے گریز کریں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن ہوں یاپارلیمانی،یہ سب قابض پاکستان اور اس کی فوج کی نوآبادیاتی کوششوں کا حصہ ہیں اور بلوچ عوام اپنے شہیدوں اور پاکستانی زندانوں میں قید لاپتہ افراد کی عظیم قربانیوں کاپاس رکھ کر بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here