بلوچستان کے علاقے کوہلو اور کاہان کے درمیان واقع نساؤ میں گذشتہ شب پولنگ سٹیشن کیلئے استعمال ہونے والی ایک سرکاری عمارت کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیاجس سے وہ مکمل طورپرتباہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ عمارت بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشن کے طور پر استعمال ہونے والی تھی۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں اس طرح کی کارروائیاں بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے کئے جاتے ہیں تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے علاقے چمن میں ریلوے اسٹیشن کے علاقے میں دھماکا سنا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔
دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔