بلیدہ/زعمران: پاکستانی فوج کی زمینی و فضائی آپریشن دوسرے روز بھی جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کا آپریشن دوسرے روز بھی جاری، جس میں زمینی فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔

ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے پہاڑی علاقوں اور زعمران پگنزان بازار سمیت گردونواح کے علاقوں میں پاکستانی فوجی نے کل پیر کے روز آپریشن شروع کی۔ آپریشن میں زمینی فوج بڑی تعداد میں حصہ لے رہی ہے جبکہ انہیں دو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کمک حاصل ہے۔

فورسز نے مذکورہ علاقوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور مرکزی راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی۔
پیر سے جاری آپریشن میں تاحال نقصانات تک رسائی اس لیے نہیں ہو سکی ہے کہ ان علاقوں میں مواصلات نظام کی بندش کے باعث بروقت خبروں تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔
بلیدہ سے نمائندہ سنگر کے مطابق تاحال دوسرے روز بھی آپریشن جاری ہے۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment