عمران خان ناکام ہو کر خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے، مریم اورنگزیب

0
280

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ ’میں پاکستان کے عوام کو مبارکباد دیتی ہوں کہ فتنہ خالی ہاتھ واپس لوٹ گیا ہے۔ عوام اسے مسترد کرتے ہیں۔‘

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ ’ناکامی کا اعلان کر کے عمران خان واپس لوٹ چکے ہیں۔ چند مٹھی بھر لوگ ان کے ساتھ چل رہے ہیں۔ 2014 کے دھرنے کو بھی عوام نے مسترد کیا۔ عوام کارکردگی کی سیاست چاہتی ہے۔ جتھے بنا کر کوئی وفاق پر حملے کی بات نہیں کر سکتا۔‘

انھوں نے کہا کہ ’الٹی میٹم تو عوام نے عمران خان کو دیا ہے۔‘

مریم اورنگزیب نے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے گذشتہ روز سکیورٹی کو یقینی بنایا۔

وہ کہتی ہیں کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے ’کنٹینر پر کھڑے ہو کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی۔ وہ جانتے ہیں میرے ساتھ عوام نہیں۔ یہ مارچ صرف آئی ایم ایف معاہدے کو نقصان پہنچانے کے لیے آئے۔‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here