پنجگور میں پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 3افراد گرفتار،عوام مشتعل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگورکے علاقے سراوان مشرقی میں پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 3افرادگرفتارکرلئے گئے جس پر عوام مشتعل ہوگئی۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے پولیس اور لیویز فورس نے پنجگور کے علاقے سراوان مشرقی میں بہرام نذر علی کے گھر پر چھاپہ مارا۔چھاپہ مارنے کے دوران مسلح افراد نے پولیس پر فائر کھول دیااورپولیس نے جوابی فائرنگ کی۔

پولیس کے دعوے کے مطابق دوطرفہ مبینہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا جس پر وہاں لوگ مشتعل ہوگئے۔

پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کردی۔

پولیس دعوے کے مطابق چھاپے کے دوران اسلحہ اور راؤنڈ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

اس واقعہ کی اصل نوعیت کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment