قلات کے رہائشی عبدالعلیم قلندرانی کی صاحبزادی جوکہ گزشتہ ایک سال سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھی۔ ایک سال تک کینسر کے مرض سے لڑتی رہی اور گزشتہ شب انتقال کرگئیں۔
ذرائع کے مطابق عبدالعلیم قلندرانی جوکہ محکمہ بی اینڈ آر میں ملازم ہے جنہوں نے اپنی بساط کے مطابق جتنا ممکن ہوا مذکورہ مرض کی علاج کیلئے کوششیں کی اور جتنی جمع پونجھی تھی وہ بھی علاج کے لیے خرچ کی گئی تھی تاہم گزشتہ رات مذکورہ مریض جان کی بازی ہار گیا۔
واضح رہے بلوچستان میں درجنوں قیمتی جانیں کینسر جیسے موذی مرض سے جان کی بازی ہار چکے ہیں اور کئی مریض اس جان لیوا مرض میں مبتلا ہے۔