پنجگور میں ایف ڈبلیو او کیمپ پرحملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے پنجگور میں ایف ڈبلیو او پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ اتوار کی رات نو بجے سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں ناکوپیزک چوک کے پاس پاکستانی فوج کی عسکری تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کے کیمپ کواے ون گولے سے نشانہ بنایا جو عسکری تعمیراتی کمپنی کے کیمپ کے اندر گرا جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز اوردشمن کا ساتھ دینے والے ہمارے نشانے پر ہیں اور بلوچ ٹھیکدار ریاستی معاون کاری اور سامراجی پروجیکٹوں سے دور رہیں،ورنہ وہ اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment