بلوچوں کوپاکستان کی کینگرو عدالتوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑنا چاہیے،ڈاکٹر اللہ نذر

0
527

بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو ہمارے اس دعوے پر یقین کرنا چاہیے کہ پاکستانی عدلیہ فوج کے کنٹرول میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے یہ ایک جلوس میں کہا اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ بلوچ لاپتہ افراد کے بارے میں فوج سے بات کریں گے۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا کہ پاکستانی عدالتوں کی مداخلت بہت واضح ہے۔ جہاں تک بلوچ مظلوموں کا تعلق ہے تو عدلیہ مکمل طور پر خاموش ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جبکہ اسلام آباد سے ایک اشرافیہ کو پولیس نے گرفتار کیا اور جج نے ٹیلی فون کال پر اس کی رہائی کا حکم دیا۔ دنیا کو سمجھنا چاہیے کہ بلوچوں کو ان کینگرو عدالتوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here