میری بیٹی کو بے رحمی سے قتل کیا گیا،مجھے انصاف چاہیے، والدکی پریس کانفرنس

0
216

بلوچستان کے علاقے کوہلوکے رہائشی محمد نواز پیردادانی مری نے کوہلو پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 14 مئی 2022 صبح 8 بجے بمقام چمالنگ گڈ پشت کے علاقے میں ملزمان توکل ولد میرا خان، قادر خان ولد عبداللہ، بہار خان ولد فقیر خان اقوام پیردادانی نے میری بیٹی مسمات نبیو کی گلہ دبا کر انہیں بڑے بے دردی سے قتل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں اپنے بچوں کے ساتھ اپنی بیٹی کی آخری دیدار کرنے کیلئے گیا تو مجھے اپنی بیٹی کی دیدار نہیں کرنے دی گئی۔ بتایا گیا کہ آپ کے بیٹی کو چمالنگ گڈ دف قبرستان میں دفنایا گیا ہے۔تم واپس چلے جاؤ،یہاں اب آپ کا کوئی کام نہیں ہے۔

محمد نواز پیردادانی مری نے پریس کانفرنس کے ذریعے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے میری بیٹی کو بڑے رحمی سے قتل کیا ہے۔ میں ایک غریب آدمی ہوں۔ مجھے انصاف چاہیے۔

انہوں نے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو، ڈپٹی کمشنر دکی، چمالنگ ایس ایچ او، دکی ایس ایچ او، لیویز فورس و دیگر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کے قاتلوں توکل، قادر خان، بہار خان قوم پردادانی مری کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،۔ان تینوں ملزمان نے میری بیٹی کو ناحق قتل کیا ہے۔ میں ایک بے بس اور غریب آدمی ہوں۔ حکام میری فریاد سن کر میری بیٹی کی قاتلوں کو فوری گرفتار کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here