بلوچ آزادی پسند قوم پرست اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مقبوضہ بلوچستان میں مزید پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کو خطرناک قرار دیا ہے۔
بلوچ قوم پرست رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ
کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بلوچستان کے نو اضلاع میں پاکستانی فوج کی تعیناتی بلوچ عوام کو دہشت زدہ کرنے اور فوجی کارروائیوں کو بڑھانے کے مترادف ہے۔ 2013 کے زلزلے میں بھی یہی حربہ استعمال کیا گیا تھا۔ متاثرین اب بھی بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ فوج کی کئی بریگیڈ پہلے سے وہاں موجود ہیں۔
اگرچہ کورونا وائرس (کوویڈ 19) کا مقابلہ کرنے کے لئے وینٹیلیٹر، ٹیسٹ کٹس، ڈاکٹروں اور دیگر سہولیات کی ضرورت ہے۔