بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں کیخلاف کل نیدرلینڈ و جنوبی کوریا میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا

0
212

بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں کیخلاف بلوچ نیشنل موومنٹ نے کل بروزاتوار 22مئی کو نیدرلینڈ اور جنوبی کوریا میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

احتجاجی مظاہرہ بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم)نیدر لینڈ اور جنوبی کوریا زونوں کے زیر اہتمام ہوگا۔

بی این ایم کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق بلوچ خواتین اور طلبا کی جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے نیدر لینڈ کے شہر ایمسٹرڈم میں ڈام اسکوائر کے مقام پر دن کے ایک بجے سے دو بجے جبکہ جنوبی کوریا میں بوسن سٹی میں گوانگلی اسکوائر کے مقام پرشام کے چار بجے سے 6بجے تک ہوں گے۔

واضع رہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے گذشتہ دنوں دو بلوچ خواتین نورجان بلوچ اور حبیبہ بلوچ کوہوشاپ و کراچی سے ان کے گھروں پر چھاپہ مارکرحراست بعد جبری طور پر لاپتہ کیا تھا جس کے ردعمل میں ہوشاپ سمیت مکران بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے جبکہ ہوشاپ کے مقام پرسی پیک روڈ پر علاقہ مکین دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here