بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے)کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جارہ کردہ پریس ریلیز میں پنجگورکے علاقے گوارگومیں ریاستی مخبر واھگ ولد اسماعیل کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مجرم تنظیمی دیرینہ ساتھی میجر گوھرام کی شہادت اور علاقے میں کئی خونی آپریشنوں میں براہ ِ راست ملوث رہا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سرمچاروں نے واھگ ولد اسماعیل سکنہ حالی ریک کیلکور کو ایک ہفتے قبل کیلکور سے گرفتار کیا تھا جو ہمارے سرمچاروں کی تحویل میں تھا۔ دوران تفتیش اس نے اعتراف کیا تھا کہ وہ پچھلے تین سالوں سے قابض پاکستانی خفیہ اداروں میں شامل تھا اور خفیہ ایجنسیوں کی ایما پر علاقے میں کئی خونی فوجی آپریشنوں میں براہِ راست ملوث تھا۔ ان آپریشنوں میں 31مئی 2021 کو کیلکور کا ایک وسیع آپریشن بھی شامل ہے جس میں کئی بے گناہ بلوچ شہید کیے گئے اور کئی بلوچ عورتوں کی عصمت دری کی گئی تھی اور کئی گھر جلائے گئے تھے۔ تفتیش کے لئے گرفتار کیا گیا قومی مجرم واھگ ولد اسماعیل نے دوران تفتیش یہ بھی اعتراف کیا کہ اگست 2021 میں کیلکور کے پہاڑی علاقوں میں ایک اور آپریشن میں بھی وہ خود بحیثیت معاون براہ راست شریک تھا۔ ان کے علاوہ حال ہی میں 26 اپریل 2022 کو کیلکور میں تنظیم کے دیرینا ساتھی کمانڈر بہار عرف میجر گوھرام کی شہادت میں بھی براہ راست ملوث تھا۔
ترجمان کا نے کہاکہ اعتراف جرم کرنے اور تمام جرائم ثابت ہونے پر واھگ ولد اسماعیل کو قومی غداری کی وجہ سے سزائے موت سنائی گئی جس پر ہمارے سرمچاروں نے عملدرآمد کرتے ہوئے کل رات پنجگور کے علاقے گوارگو میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
ہماری مسلح کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہے گی۔