حبیبہ پیرمحمد کی گرفتاری کیخلاف انکی خاندان،بلوچ حق دو تحریک اور تربت سول سوسائٹی کی جانب سے ڈی بلوچ روڈ بلاک کیاگیا۔
روڈ بلاک سے گوادر اور کراچی جانے والی مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ شاعرہ و آرٹسٹ حبیبہ پیرمحمد کی عدم بازیابی و رہائی تک روڈ بلاک احتجاج جاری رہیگا۔
واضع رہے کہ حبیبہ محمد کی جبری گمشدگی کیخلاف کل ہفتہ کو تربت سمیت ضلع بھر کی بازار بند اور شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی۔
دوسری جانب گھریلو خاتون نورجان فضل کی عدم رہائی کیخلاف ہوشاپ کے مقام پر کوئٹہ ٹو تربت شاہراہ بلاک ہے۔ احتجاج کے پانچویں روز بھی خواتین کا دھرنا جاری ہے۔