حبیبہ بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف خواتین نے تربت ٹومندشاہراہ بلاک کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ شاعر و آرٹسٹ حبیبہ پیر محمد کی کراچی سے پاکستانی سیکورٹی فورسزکے ہاتھوں جبری گمشدگی کیخلاف ان کی ورثااور دیگر کی جانب سے ضلع کیچ کے علاقے نذرآباد میں تربت مند مین روڑ پر دھرنا دیکر احتجاجاًبند کردیاگیاہے۔

دھرنے کی وجہ سے ہر طرح کی آمدو رفت بند ہوگئی ہے جس سے تربت شہرکا مند سے زمینی رابطہ منقع ہے۔

اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ بی بی حبیبہ بلوچ بے گناہ ہے، اس کا کسی سیاسی اور مزاحمتی تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی بی حبیبہ بلوچ کو کراچی سے اس کے گھر سے بلاجواز اغواء کیا گیا جس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔

مظاہرین نے کہ بی بی حبیبہ بلوچ کی بازیابی تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

واضع رہے کہ حبیبہ پیر محمد کو جمعرات کی صبح کراچی سے پاکستانی فورسز جن میں خفیہ اداروں کے اہلکار، رینجرز اور پولیس بھی اہلکار بھی شامل تھے نے ان کے گھر سے گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کردیاتھا۔

حبیبہ پیر محمدایک آرٹسٹ اوربلوچی زبان کے شاعر ہیں۔اوراس کاتعلق ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے گاؤں نذر آباد سے ہے۔

Share This Article
Leave a Comment