ڈھاڈر اور کوئٹہ میں فائر نگ سے 3 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور ڈھاڈر میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 3افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر کے نواحی گاؤں گہی نوشہرہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جعفر خان،عنایت اللہ ولد شیرخان سکنہ گاؤں گہی نوشہرہ ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام نے نعشوں اور زخمی کو فوری طور سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے سبی پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عطا نامی شخص ہلاک ہو گیا۔

پو لیس نے لاش کوتحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment