بلوچ قوم پرست رہنما، بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سابقہ سیکریٹری جنرل، بی ایس او کے سابقہ چئیرمین اور دانشور رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے کہا کہ عالمی وبا کرونا کو پاکستانی آرمی بلوچستان میں اپنے آپریشنز بڑھانے کے لیے استعمال کر ہی ہے۔
بلوچ قوم پرست رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا کہ
دو ہزار تیرہ کے ہولناک زلزلہ کی طرح عالمی وبا کرونا کو بھی پاکستان آرمی بلوچستان میں اپنی موجودگی اور خفیہ آپریشنز بڑھانے کیلئے بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے، بلوچستان کے عوام کو ڈاکٹروں، ٹیسٹ کٹس، وینٹیلیٹرز اور دیگر مطلوبہ میڈیکل سہولتوں کی ضرورت ہے نہ کہ وحشی فوجی دستوں کی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں اس وقت کسی بھی ضلع میں اس وبا سے نمٹنے کے لیے کوئی سہولیات میسر نہیں ہیں، اور بلوچ قوم پرستوں کی جانب سے بارہ کہا گیا ہے کہ اس وبا کو پاکستانی بلوچ نسل کی اجتماعی نسل کشی کے لیے استعمال کر رہی ہے۔