ضلع کیچ: باپ پر تشدد، دو بیٹے پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

گزشتہ شب پاکستانی فوج نے ضلع کیچ میں آپریشن کرتے ہوئے باپ کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد انکے دو بیٹوں کو حراست بعدآرمی کیمپ منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کیچ کے علاقے گومازی میں پاکستانی فوج نے آپریشن کرتے ہوئے عبدالصمد کے گھر پر چھاپہ مارکر گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر عبدالصمد اور اسکے دو بیٹے صغیر اور شبیر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق عبدالصمد کو فوج نے شدید تشدد کا نشانہ بناکر بعد ازاں چھوڑ دیا ہے جبکہ اس کے دونوں جوانسال بیٹے تاحال لاپتہ ہیں

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment