بلوچستان سے لاپتہ شخص کی لاش سندھ سے برآمد،اوستہ محمد میں روڈحادثہ سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع سبی کے رہائشی امام بخش ولد کالو خان ابڈو کی لاش سندھ سے برآمد ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق امام بخش کو رواں سال کے 28 اپریل کو سندھ کے علاقے سکھر میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا جسکی لاش آج حیدر آباد سے برآمد ہوئی۔

لواحقین کے مطابق انہیں سی ٹی ڈی نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا اور بعد ازاں اسکی لاش برآمد ہوا؟ ہمیں انصاف دیا جائے۔

خیال رہے کہ بلوچستان اور سندھ میں کئی لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن پر تشدد کے نشانات بھی پائے جاتے ہیں۔

دریں اثنااوستہ محمد میں گڑھی خیرو روڈ ڈم شاخ کے قریب روڈ حادثہ ے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوفیا۔

تفصیلات کے مطابق گوٹھ فاضل بلیدی کا رہائشی افغان بلیدی موٹر سائیکل پر سوار اوستہ محمد آرہا تھا کہ ڈم شاخ کے قریب اوستہ محمد سے شہداد کوٹ جانے والے ویگن نے اسے سامنے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار افغان شدید زخمی ہو گیا جبکہ ویگن ڈرائیور ویگن لیکر فرار ہو گیا جبکہ لوگوں نے زخمی کو سیول اسپتال لے آئے لیکن وہ زخموں کا تاب نہ سہتے چل بسے۔

نعش پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

جوں ہی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔

مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے اورویگن اور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

Share This Article
Leave a Comment