کراچی حملے میں پاکستان کے سیکورٹی سسٹم پر چین کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچا،مشاہد حسین

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان میں کراچی یونیورسٹی میں چینیوں پر شاری بلوچ کے فدائی حملے اور ہلاکتوں کے بعد تاحال پاکستان میں کام کرنے والے چینی ملازمین واپس نہیں بلائے گئے ہیں۔پاکستان کے سیکورٹی سسٹم پر چین کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ پاکستان کے سیکورٹی سسٹم پر چین کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچا ہے اوران کا پاکستان کی سیکورٹی صلاحیت پر اعتماد صفر ہوگیاہے۔

پاکستان سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین کا اپنے شہریوں اور منصوبوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کے سیکیورٹی سسٹم پر اعتماد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سینیٹر مشاہد حسین نے گزشتہ ہفتے چینی سفارت خانے میں سینیٹ کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے گزشتہ ماہ کراچی یونیورسٹی کے احاطے میں وین پر خودکش حملے میں 3 چینیوں کی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا تھا۔

میڈیاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس واقعے کے بعد چین کے تاثر سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

کراچی یونیورسٹی حملہ ایک سال میں پاکستانی سرزمین پر چینی شہریوں پر ہونے والا تیسرا دہشت گردانہ حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے چین میں شدید تشویش اور قابل فہم غصہ پیدا کیا ہے، اس کے علاوہ حملوں کا ایک تسلسل ہے اور یہ واضح ہے کہ پاکستان کی جانب سے ‘فول پروف سیکیورٹی’ کے وعدے محض لفاظی ہیں اور جوابی اقدامات سے مماثل نہیں ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment